یعنی وہ چیز آدھے صاع گیہوں یا ایک صاع جو کی قیمت کی ہو یہاں تک کہ روٹی دیں تو اس میں بھی قیمت کا لحاظ کیا جائے گا، اگرچہ
Fatwa No. #295
سوال:
صدقۂ فطر میں دھان یا چاول گیہوں کی جگہ پر دینا چاہے تو کیا حکم ہے؟
المستفتی:
از ابوطلحہ خاں برکاتی ، دوست پور، امبیڈ کر نگر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
صدقہ فطر میں گیہوں کی جگہ پر چاول، دھان، جوار یا باجرا دینا چاہے تو قیمت کا لحاظ کرنا ہوگا، یعنی وہ چیز آدھے صاع گیہوں یا ایک صاع جو کی قیمت کی ہو یہاں تک کہ روٹی دیں تو اس میں بھی قیمت کا لحاظ کیا جائے گا، اگرچہ روٹی گہیوں یا جو کی ہو۔ ایسا ہی بہار شریعت میں ہے: [بہار شریعت، حصہ پنجم، ص: 70]
اور سیدنا اعلی حضرت محدث بریلوی رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ: نصف صاع گندم کی قیمت میں جتنے چاول آئیں اتنے دیے جائیں گے۔ [فتاوی رضویہ، ج: 4، ص: 495]
اور حضرت علامہ حصکفی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں:
مَا لَمْ يَنْصُّ عَلَيْهِ كَذُرَةٍ وَ خُبْزٍ يُعْتَبَرُ فِيْهِ الْقِيْمَةُ
[الدر المختار مع رد المحتار، ج: 2، ص: 83]
والله تعالى أعلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــه
محمد عبدالحی قادری
المصدق:
فقيه الملة المفتي جلال الدین أحمد الأمجدی
[فتاوی فقیہ ملت ، ج:1، ص:329]
