Headlines
Loading...
کیا وتر کی قضا واجب ہے؟

کیا وتر کی قضا واجب ہے؟

کیا وتر کی قضا واجب ہے؟

Question S. No. #131

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ عشاء کے وتر کی نماز اگر قضا ہو جائے تو اس کی قضا پڑھنا واجب ہے یا نہیں اگر ہے تو کیا کچھ دن پہلے کی قضا پڑھنا واجب ہے یا قضاء عمری بھی واجب ہے؟ جزاك الله خیرا و أحسن الجزاء

المستفتی:

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب بعون الملک الوہاب:

وتر کی نماز واجب ہے، لہذا اس کی قضا بھی واجب ہے اور عمر بھر میں جتنی چھوٹی ہوں سب کی قضا لازم ہے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

كُلُّ صَلَاةٍ فَاتَتْ عَنْ الْوَقْتِ بَعْدَ وُجُوبِهَا فِيهِ يَلْزَمُهُ قَضَاؤُهَا سَوَاءٌ كَانَتْ الْفَوَائِتُ كَثِيرَةً أَوْ قَلِيلَةً وَالْقَضَاءُ فَرْضٌ فِي الْفَرْضِ وَ وَاجِبٌ فِي الْوَاجِبِ .انتھی ملخصا [مجموعة من المؤلفين ,الفتاوى الهندية ,1/121]

ترجمہ: جو نماز وقت پر واجب ہونے کے بعد چھوٹ جائے تو اس کی قضا لازم ہے خواہ چھوٹی ہوئی نمازیں کم ہوں یا زائد، فرض کی قضا فرض ہے اور واجب کی قضا واجب ہے۔ والله تعالیٰ اعلم
كتبه:
محمد شہباز انور البرکاتی المصباحی
اتردیناج پور، بنگال، ہند
۱۷ رجب المرجب ۱۴۴۳ھ
الجواب صحیح:
حضور فقیہ النفس مناظر اہل سنت مفتی محمد مطیع الرحمن رضوی دامت برکاتھم العالیہ

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.