Headlines
Loading...
کیا بد مذہب کے ساتھ ایک جانور میں قربانی کی شرکت ہوسکتی ہے؟

کیا بد مذہب کے ساتھ ایک جانور میں قربانی کی شرکت ہوسکتی ہے؟

Question S. No. #71

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید بریلوی مکتب فکر کا آدمی ہے اور عمر کا تعلق مسلک دیوبند سے ہے، دونوں ایک جانور میں مشترکہ قربانی کرنا چاہتے ہیں، کیا دونوں کی قربانی ایک ساتھ ادا ہوگی یا نہیں؟ جب کہ زید کہتا ہے کہ میری قربانی عمر کے ساتھ نہیں ہوگی کیونکہ وہ مسلک دیوبند سے تعلق رکھتا ہے۔

نیز عمر کی شادی ایک بریلوی مکتب فکر کے یہاں ہوئی ہے تو زید کے مذکورہ قول کے مطابق میری قربانی عمر کے ساتھ نہیں ہوگی تو عمر کے نکاح کے بارے میں شریعت مطہرہ کا کیا حكم ہے کتاب وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

المستفتی: ابوسعید علی نواده مبارکپور اعظم گڑھ

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب: قربانی کے جانور میں دیوبندی شریک ہو تو سنی کی قربانی نہیں ہوگی، دیوبندیوں پر علمائے عرب و عجم نے کفر کا فتوی دیا ہے۔ اسی طرح سنی کی شادی بھی دیوبندی سے نہیں ہوسکتی مرد ہو یا عورت۔ واللہ تعالی اعلم

کتبہ: عبدالمنان اعظمی شمس العلوم گھوسی، اعظم گڑھ

[ مأخوذ از فتاویٰ بحر العلوم، كتاب الأضحية، ج٥، ص١٨٩]

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.