Headlines
Loading...
کیا کرونا ویکسین لگوا سکتے ہیں؟

کیا کرونا ویکسین لگوا سکتے ہیں؟

Question S. No. #56

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا کرونا کی ویکسین جو نکلی ہے یہ لگا سکتے ہیں؟

المستفتی: محمد رضوان نقشبندی

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

ہندوستان میں اب تک جو کمپنیاں ویکسین بنا رہی ہیں ان میں یہ تحقیق نہیں کہ اس میں کوئی ناپاک چیز ملی ہے، لہذا اس طرح کی ویکسین جس میں ناپاک چیز ملے ہونے پر تحقیق و جزم نہ ہو اور نہ ہی کوئی اور ممانعت شرعی تو اس کا لگانا جائز ہے، البتہ جن لوگوں کو طِباً ممنوع ہے وہ بچیں۔

تفصیل کے لئے محقق مسائل جدیدہ سراج الفقہاء مفتی نظام الدین صاحب مصباحی دامت برکاتہم العالیہ کا فتویٰ جو ۱۸ جمادی الاخری ۱۴۴۲ھ کو شائع ہوا ملاحظہ فرمائیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم
كتبه: بلال رضا عطاری
متعلم: جامعۃ المدینہ، نیپال
۱۵ ذو القعدۃ الحرام ۱۴۴۲ھ
الجواب صحیح: مفتی وسیم اکرم الرضوی المصباحی

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.