Fatwa No #276
سوال:
ابھی ماضی قریب میں ایک نئی قسم کے عینک کا ایجاد ہوا ہے جس کو کانٹیکٹ لینس Contact Lense کہتے ہیں اور وہ آنکھوں میں جو سیاہی ہے (یعنی کیکی) اس کے بقدر سائز میں ہوتا ہے۔ ضرورت پر اس کو کیکی پر لگا دیتے ہیں۔ سوال اب یہ ہے کہ اس قسم کے عینک کے ہوتے ہوئے وضو و غسل جنابت درست ہو گا یا نہیں؟ کیوں کہ وہ آنکھ کے اندر کیکی کے اوپر ہوتا ہے اور اس کو بار بار نکالنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ بینوا توجروا۔
المستفتی:
داؤد ابراہیم، افریقہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
خاص عینک کے نکالنے میں اگر دشواری نہ بھی ہوتی ہو تو بھی اس کے ہوتے ہوئے وضو وغسل جنابت صحیح ہے۔ اس لیے کہ وضو و غسل میں آنکھ کے اندر کا حصہ دھونا فرض یا واجب نہیں۔
والله تعالى أعلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــه:
شارح البخاري المفتي شريف الحق الأمجدي علیه الرحمة والرضوان
[فتاویٰ جامعہ اشرفیہ، ج: 5، ص: 29، مجلس برکات جامعہ اشرفیہ، مبارک پور]