غسل کے وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

Fatwa No #277

سوال: غسل کرتے وقت جو وضو کیا جاتا ہے اس سے نماز جائز ہے یا نہیں؟
المستفتی: شمس الدین انصاری، اڑیسہ

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

جائز ہے، غسل (مسنون) کے بعد وضو فرض نہیں غسل کا وضو ہی کافی ہے۔ ردالمحتار میں ہے:

إن الصلاة تصح عندنا بالوضوء ولو لم يكن منويا [ابن عابدين، رد المحتار على الدر المختار، ج: ١، ص: ٢٢٣، دار الكتب العلمية، بيروت]

بلکہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ غسل کے بعد بغیر فصل کے وضو کرنا مکروہ ہے۔

قال العلامة نوح آفندى: بل ورد ما يدل على كراهته [ابن عابدين، رد المحتار على الدر المختار، ج: ١، ص: ٢٩٤، دار الكتب العلمية، بيروت]

والله تعالى أعلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــه:
شارح البخاري المفتي شريف الحق الأمجدي علیه الرحمة والرضوان

[فتاویٰ جامعہ اشرفیہ، ج: 5، ص: 28، مجلس برکات جامعہ اشرفیہ، مبارک پور]

ایک تبصرہ شائع کریں