Headlines
Loading...
غوث پاک کی شان میں گستاخی کرنے والے پر کیا حکم ہے؟

غوث پاک کی شان میں گستاخی کرنے والے پر کیا حکم ہے؟

Fatwa No. #174

سوال: کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ زید کہتا ہے کہ حضورسیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شادی کی، اولاد ۲۸ ہوئیں۔ اسی لیے پہلے اپنی بخشش کا تو انتظام کریں۔ حضرت سیدنا بدیع الدین قطب المدار علیہ الرحمہ نے شادی نہیں کی اس لیے مدار صاحب کا رتبہ بڑا ہے اور مدار صاحب کو یہ صاحب مدار العالمین کہتے ہیں۔ یہ کہنا روا ہے یا نہیں؟

جو شخص مدار صاحب کا رتبہ غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بڑا بتائے اور ایسے کلمات سرکار بغداد کی شان اقدس میں بکے اس کے پیچھے نماز پڑھنا اور اس سے مرید ہونا جائز ہے؟ اور یہ صاحب مدار صاحب کو صحابی بتاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مدار صاحب کا ذکر قرآن شریف میں آیاہے۔ کیا یہ عقیدہ درست ہے یا نہیں؟
المستفتی: محمد ریاض المصطفیٰ، متعلم مدرسہ غوثیہ بشیر العلوم، بہیڑی، محلہ شیخ پور

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

جس نے یہ بکا کہ حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ نے شادی کی اور اولاد ۲۸ ہوئیں اس لیے پہلے....الخ۔ وہ اس کلمۂ گستاخانہ سے توبہ کرے، تجدید ایمان کرے، بیوی والا ہو تو تجدید ایمان و نکاح کرے۔ اس گستاخ نے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی عداوت میں ایمان کھو ڈالا جب اس نے شادی کرنے اور اولاد ہونے کو اتنا بڑا گناہ کہا کہ وہ لائق بخشش نہیں۔ العیاذ باللہ تبارک وتعالیٰ۔ سوائے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے سارے انبیاے کرام نے شادیاں کیں اور ان کو اولاد بھی ہوئیں، ان کو یہ گستاخ کیا کہے گا؟ کیا ان کی بھی بخشش نہیں ہوگی؟

اس زبان دراز سے پوچھو: حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے بھی شادیاں کیں، اولاد ہوئی، کیا کہتا ہے ؟ اس اندھے بہرے مداری سے پوچھیئے کہ خود نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’ النکاح نصف الإیمان‘‘ اور فرمایا ’’النكاح من من سنتي فمن رغب عن سنتي فليس منی‘‘ کا کیا جواب دے گا؟

فقہا کا اس پر اتفاق ہے: نکاح کر کے بال بچوں میں رہنا، ان کی پرورش کرنا،ا کیلےبغیر نکاح کے عبادت کرنے سے افضل ہے۔

شامی میں ہے:

’’إن الاشتغال به أفضل من التخلي بالنوافل‘‘ [ابن عابدین الشامي، رد المحتار، ج: 3، ص: 3، دار الفکر، بیروت]

مگر اس بندۂ شیطان کو الٹا نظر آتا ہے۔ حضور سید نا بدیع الدین مدار قدس سرہ کی بزرگی و ولایت سے ہمیں انکار نہیں۔ مگر کسی اللہ والے کی شان میں گستاخی کرنے والے کو جہنم میں پہنچانا ہما را کام ہے۔ سچا مداری بھی نہیں جھوٹا ہے۔ حضرت مدار کا محبّ نہیں، دشمن ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ حضرت مدار صاحب اس سے خوش ہوں گے، یہ غلط ہے۔ وہ بھی بھی غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے دشمن سے راضی نہ ہوں گے۔

اس گستاخ کے پیچھے نماز پڑھنا نہ پڑھنے کے برابر ہے۔ اس سے مرید ہونا شیطان سے مرید ہونے کے مترادف ہے۔ مسلمان اس سے سلام کلام میل جول بند کر دیں۔

اور ہاں اس کندہ ناتراش جنگلی گھامڑ سے پوچھو کہ شادی کرنا، اولا دہونا اتنا بڑا گناہ ہے کہ شادی کرنے والے کی بخشش نہیں ہوگی تو مدار صاحب کہاں سے آئے، آسمان سے ٹپکے؟ ان کے ماں باپ نے شادی کی تو یہ پیدا ہوئے۔ اور پھر اس عقل کے دشمن اور دین کے باغی سے پوچھو تو کہاں سے آیا؟ تیرے ماں باپ نے آپس میں نکاح کیا ہے یا یوں ہی تفریحاً تیرا استقرار ہو گیا۔ یا کسی چوراہے سے اٹھالا یا گیا ہے۔ تیرے ماں باپ کی بخشش کیسے ہوگی اور اگر تیری اولا د ہے تو تیری بخشش کیسے ہوگی۔

مدارصاحب بہت بڑے بزرگ ہیں مگر صحابی نہیں، یہ آٹھویں صدی ہجری میں پیدا ہوئے ہیں۔ ان کو صحابی کہنا جھوٹ ہے۔ یوں ہی یہ کہنا کہ بالخصوص مدار صاحب کا ذکر قرآن مجید میں ہے۔ قرآن مجید پر افترا ہے۔ یوں علی العموم ولی کا قرآن مجید میں ذکر ہے۔ واللہ تعالی اعلم
کتبہ:
شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ

[ماخوذ از فتاوی شارح بخاری، ج: 2، ص: 122]

اپنا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.