Headlines
Loading...
کیا حضور علیہ السلام بشر ہیں؟

کیا حضور علیہ السلام بشر ہیں؟

Question S. No. #104

سوال: زید کہتا ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام بشر ہیں۔ اس لیے کہ ان کے ابوین بشر تھے۔
سائل: سید محمد اختر چشتی، پھپھوند شریف

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب: حضور سید عالم نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نورانی بشریت سے کسی مومن کو انکار نہیں لیکن بشریت کی آڑ لے کر یہ کہنا کہ وہ ہم جیسے بشر تھے یہ گستاخی اور بے ادبی ہے۔ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا فرمان ”أنا بشر مثلكم“ یہ تواضع اور انکساری کے طور پر ہے۔

وہابیوں کے پیشوا مولوی رشید احمد گنگوہی تواضع کے طور پر احقر الناس رشید احمد لکھا ہے۔ تو احقر الناس کے معنی ہیں لوگوں میں ذلیل کمینہ تو کیا یہ کوئی دیوبندی یا وہابی کہ سکتا ہے کہ مولانا رشید احمد احقر الناس اور کمینہ تھے۔ کوئی وہابی ہرگز نہیں کہہ سکتا بلکہ کہنے والے کو جواب دے گا کے ہمارے پیشوا نے یہ کلام بطور انکسار استعمال کیا ہے۔

اس مثال کی روشنی میں ہم اہل سنت کہتے ہیں کہ ہمارے آقا و مولا حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے تواضع کے فرمایا ہے۔ ”أنا بشر مثلكم“ لہذا کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمارے پیغمبر کو اپنے جیسا بشر کہے۔ واللہ و رسولہ اعلم
کتبہ:
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ

(ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول، ج 1، ص: 26)

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.