مگر روزہ اس نے رکھا مگر قصداً بوقت ظہر تک اس نے غسل نہ کیا، وقت نماز ظہر کے غسل کیا، کیا روزہ اس کا رہا یا گیا؟
Fatwa No. #288
سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارہ میں ایک شخص ہے اس کو حاجت غسل کی ہے مگر روزہ اس نے رکھا مگر قصداً بوقت ظہر تک اس نے غسل نہ کیا، وقت نماز ظہر کے غسل کیا، کیا روزہ اس کا رہا یا گیا؟
المستفتی:
قاضی محمد نبی خان صاحب، فریدپور ضلع بریلی
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
روزہ ہوجائے گا اگر چہ شام تک نہ نہائے، ہاں ترک نماز کے سبب سخت اشد گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوگا۔
والله تعالى أعلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــه:
إمام أهل السنة مجدد الدين والملة الإمام أحمد رضا خان عليه الرحمة والرضوان
[حوالہ فتاوی رضویہ مترجم، ج:دہم ، ص:٥٦١ ]
