Question S. No. #68
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ سیدنا غوث پاک رضی الله تعالی عنہ کے نام سے قربانی کی منت مانی تو اس قربانی کا گوشت خود کھاسکتا ہے يا نہیں؟ مدلل تحرير فرمائیں عين كرم ہوگا۔
المستفتی: مشہوداحمداعظمی دارالعلوم ندائے حق، اشرفيہ بڑھل گنج، ضلع گورکھپور
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
چونکہ یہ منت منت شرعی نہیں اس لیے اس کو خود بھی کھا سکتا ہے اور دوسروں کو بھی کھلاسکتاہے۔
شامی میں ہے۔
”من ضحى عن الميت يصنع كما يصنع في اضحية نفسه"(جلد٤/ ٣٩٠) والله تعالی اعلم
از: عبدالمنان اعظمى شمس العلوم گھوسی، اعظم گڑھ
[مأخوذ از فتاویٰ بحر العلوم، كتاب الأضحية، ج٥، ص١٨٩]