سوالات اقامت
سوالات نماز
امام کے مصلی پر آنے سے پہلے تکبیر شروع کردینا کیسا؟
Question S. No. #97
سوال:
امام مصلے پر نہیں ہے، مسجد کے صحن میں کھڑا یا بیٹھا ہے، یا بیرون مسجد (مسجد کے باہر) حجرے میں ہے اور مکبر نے اقامت (تکبیر) شروع کردی، یہ جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
سائل:
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
تکبیر شروع کردینا جائز ہے، اور یہی طریقہ زمانۂ رسالت میں تھا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حجرے میں ہوتے اور حضرت بلال تکبیر کہہ دیا کرتے تھے۔ بوقت تکبیر امام کا مصلے پر ہونا نہ واجب ہے نہ سنت، نہ مستحب، مصلے پر ہو یا نہ ہو دونوں برابر۔
(ماخوذ از فتاویٰ امجدیہ، ج 1، ص: 67)
کتبہ:
صدر الشریعہ علامہ مفتی امجد علی رضوی علیہ الرحمہ
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: